حدیث نمبر: 4857
٤٨٥٧ - حدثنا أبو بكر قال (نا) (١) هشيم قال: (نا) (٢) أبو الزبير عن نافع بن جبير عن أبي عبيدة (بن) (٣) عبد اللَّه عن أبيه أن المشركين شغلوا النبي ﷺ يوم الخندق عن أربع صلوات حتى ذهب من الليل ما شاء اللَّه قال: فأمر بلالا فأذن وأقام فصلى الظهر ثم أقام فصلى العصر ثم أقام فصلى المغرب ثم أقام فصلى العشاء (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مشرکین نے غزوہ بدر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چار نمازوں میں مصروف رکھا۔ جب رات کا کافی حصہ گذر گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو اذان دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی پھر آپ نے پہلے ظہر کی نماز پڑھی، پھر اقامت کہی پھر عصر کی نماز پڑھی، پھر اقامت کہی پھر مغرب کی نماز پڑھی پھر اقامت کہی اور عشاء کی نماز پڑھی۔

حواشی
(١) في [أ]: (ثنا).
(٢) في [جـ، ك]: (أنا)، وفي [أ]: (ثنا).
(٣) في [جـ]: (عن).
(٤) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من أبيه، أخرجه أحمد (٣٥٥٥)، والترمذي (١٧٩)، والنسائي ٢/ ١٧، وبنحوه أخرجه مسلم (٦٢٨).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4857
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4857، ترقيم محمد عوامة 4814)