مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
(في الرجل) يصلي بالقوم الظهر والعصر باب: ایک آدمی حضر میں کچھ نمازیں پڑھنا بھول جائے اور اسے وہ سفر میں یاد آئیں تو وہ انہیں کیسے ادا کرے؟
حدیث نمبر: 4847
٤٨٤٧ - حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن جعفر بن برقان عن الزهري في رجل دخل مع قوم في الظهر وهي لهم العصر قال: يبدأ بالذي بدأ اللَّه به يصلي الظهر ثم يصلي العصر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری اس شخص کے بارے میں جو ظہر کی نماز سمجھ کر کسی جماعت میں شریک ہو لیکن وہ لوگ عصر کی نماز پڑھ رہے ہوں، فرماتے ہیں کہ وہ پہلے وہ نماز پڑھے گا جسے اللہ نے پہلے رکھا ہے یعنی ظہر کی پھر عصر کی نماز پڑھے گا۔
حواشی
(١) تكرر في [ب].