حدیث نمبر: 484
٤٨٤ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: احتجم عندي إبراهيم ومجاهد فاغتسل مجاهد، وغسل إبراهيم موضع المحاجم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ابراہیم اور حضرت مجاہد نے میرے پاس پچھنے لگوائے۔ پھر حضرت مجاہد نے غسل کیا اور ابراہیم نے صرف پچھنوں کی جگہ دھونے پر اکتفاء کیا۔