مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
الرجل يذكر صلاة عليه وهو في أخرى باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ (اگر ظہر کی نماز چھوٹ گئی ہو تو ) پہلے عصر کی نماز پڑھے پھر ظہر کی
حدیث نمبر: 4837
٤٨٣٧ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: (إن) (١) ذكر وهو في الصلاة انصرف (فصلى) (٢) الظهر ثم صلى العصر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو عصر کی نماز میں یاد آئے کہ اس نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو اس نماز کو توڑ دے اور پہلے ظہر کی نماز پڑھے پھر عصر کی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: (إن)، وفي [هـ]: (إذا).
(٢) في [أ]: (فيصلي).