حدیث نمبر: 4812
٤٨١٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن (أبي) (١) إسماعيل عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: عرسنا مع النبي ﷺ ذات ليلة فلم نستيقظ (حتى آذتنا) (٢) الشمس فقال لنا رسول اللَّه ﷺ: "لِيَأْخُذَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمْ بِرَأسِ رَاحِلَتِهِ (ثُمَّ) (٣) لِيتَنَحَّ عَنْ هَذَا الْمنزِلِ"، ثم دعا بماء فتوضأ فسجد سجدتين ثم أقيمت الصلاة فصلى (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ ایک رات کے آخری حصہ میں ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پڑاؤ ڈالا، صبح ہم میں سے کوئی بیدار نہ ہوا یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے فرمایا کہ ہر شخص اپنی سواری کو پکڑ کر اس جگہ سے نکل جائے۔ پھر آپ نے پانی منگوا کر وضو فرمایا اور دو سجدے کئے۔ پھر نماز کے لئے اقامت کہی گئی اور آپ نے نماز پڑھائی۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: زيادة (أبي).
(٢) في [أ]: (أريت).
(٣) سقط من: [ك].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4812
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (٦٨٠)، وأحمد (٩٥٣٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4812، ترقيم محمد عوامة 4772)