مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يتوضأ إذا احتجم باب: جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 479
٤٧٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن إسرائيل عن جابر عن سالم والقاسم وعامر وطاوس. قلت: اغتسل من الحجامة؟ (قالوا) (١): لا، قال أبو جعفر: اغسل أثر المحاجم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم، حضرت عامر اور حضرت طاوس سے میں نے پوچھا ” کیا میں پچھنے لگوانے کے بعد غسل کروں۔ انہوں نے کہا ” نہیں “ ابو جعفر نے فرمایا ” صرف پچھنوں کے نشانات دھو لو “۔
حواشی
(١) في [أ]: (فقالوا).