مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
الرجل يفوته وتر من صلاة الإمام باب: اگر کسی آدمی کی امام کے ساتھ سے کوئی رکعت فوت ہو جائے اور وہ اسے یاد نہ رہے، بعد میں یاد آئے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4758
٤٧٥٨ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة قال: إذا أدرك الرجل سجدة من صلاة الإمام سجد (إليها) (١) أخرى ثم سجد سجدتين بعد ما يفرغ من صلاته وإذا أدرك سجدتين سجد بعد ما يفرغ من صلاته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو امام کے ساتھ ایک سجدہ ملے تو وہ اس کے ساتھ ایک اور سجدہ کرے۔ پھر امام کے نماز سے فارغ ہونے کے بعد دو سجدے کرے۔ اگر وہ امام کے ساتھ دو سجدوں کو پالے تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد دو سجدے کرے۔
حواشی
(١) في [ب]: (لها).