مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4655
باب: ایسے کمرے میں نماز پڑھنا جس میں تصاویر ہوں
الصلاة في البيت فيه تماثيل
حدیث نمبر: 4655
٤٦٥٥ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن عطاء الخراساني قال: لما بني المسجد في عهد عثمان جعلوا في سقفه (أترجه) (١) فكان الداخل إذا دخل يسمو بصره إليها فبلغ ذلك عثمان فأمر بها فنزعت (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء خراسانی کہتے ہیں کہ جب حضرت عثمان کے دور خلافت میں مسجد کی تعمیر کی گئی تو لوگوں نے مسجد کی چھت میں ایک ترنج (اترجہ) رکھ دیا۔ اب مسجد میں آنے والے کی نظر اس کی طرف اٹھ جاتی تھی۔ حضرت عثمان کو اس کی خبر پہنچی تو آپ نے اسے اتارنے کا حکم دیا چناچہ وہ اتار دیا گیا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أبرجه).
(٢) منقطع؛ عطاء لا يروي عن عثمان.