مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4648
باب: اگر کوئی شخص بغیر وضو کے لوگوں کو نماز پڑھا دے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
الرجل يصلي بالقوم وهو على غير وضوء
حدیث نمبر: 4648
٤٦٤٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد أنه قال في الرجل يصلي بالقوم وهو جنب قال: أحب إليّ أن يعيدوا] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص لوگوں کو حالت جنابت میں نماز پڑھادے تو میرے نزدیک بہتر یہ ہے کہ سب دوبارہ نماز پڑھیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ] (ثلاثة أخبار).