مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 464
باب: مٹیالے اور گدلے پانی سے وضو کا بیان
في الوضوء بالماء الآجن
حدیث نمبر: 464
٤٦٤ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن (يزيد) (١) بن إبراهيم قال: سئل قتادة عن الماء الذي قد أروح أنتوضأ به؟، قال: لا بأس بالماء (الطرق) (٢)، والماء (الرنق) (٣)، قال: الطرق: الذي: تطرقه الدواب وتخوضه، والرنق الذي قد أروح.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے پوچھا گیا کہ کیا ایسے پانی سے وضو کرنا جائز ہے جس میں بو پیدا ہوگئی ہو؟ آپ نے فرمایا کہ 'طرق' پانی اور 'رنق' پانی سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے فرمایا: 'طرق' وہ پانی ہے جسے جانور روندتے ہوں اور اس میں گھستے ہوں، اور 'رنق' وہ پانی ہے جس میں بو پیدا ہوگئی ہو۔
حواشی
(١) في [د]: (عن ابن يزيد).
(٢) في [د]: (الطرف).
(٣) في [د]: (الرتق).