مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 460
باب: اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
في الرجل يتوضأ أو يغتسل، فينسى اللمعة من جسده
حدیث نمبر: 460
٤٦٠ - حدثنا أسباط عن عبد الملك عن عطاء قال: يغسل ذلك المكان.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ صرف اسی جگہ کو دھویا جائے گا۔