مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 46
باب: وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(في المحافظة على الوضوء وفضله)
حدیث نمبر: 46
٤٦ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي (صخرة) (١) قال: سمعت حمران يقول: (كنت) (٢) (أضع) (٣) لعثمان طهوره فقال: حدثنا رسول اللَّه ﷺ: "ما من رجل يتوضأ، فيحسن الوضوء؛ إلا غفر له ما بينه وبين الصلاة الأخرى" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی کوئی آدمی اچھی طرح وضو کرے تو اس کے وہ تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں جو اس کے اور اگلی نماز کے درمیان ہوں۔
حواشی
(١) في [جـ]: (هجرة).
(٢) سقط من: [خ].
(٣) في [خ]: (وضعت).