مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
ما قالوا فيه إذا انصرف وقد نقص من صلاته وتكلم باب: اگر امام کو نماز میں سہو ہو جائے اور وہ سجدہ سہو نہ کرے تو لوگ کیا کریں؟
حدیث نمبر: 4589
٤٥٨٩ - حدثنا غندر (١) عن شعبة عن (سعد) (٢) بن إبراهيم عن عروة بن الزبير أنه صلى مرة المغرب ركعتين ثم سلم فكلم قائده فقال له قائده: إنما صليت ركعتين فصلى ركعة ثم سلم وسجد سجدتين ثم قال: إن رسول اللَّه ﷺ (فعل مثل هذا) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کہتے ہیں کہ حضرت عروہ بن زبیر نے مغرب کی نماز میں دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا اور پھر آگے بیٹھے ہوئے شخص سے کوئی بات کی۔ اس نے کہا کہ آپ نے دو رکعتیں پڑھائیں ہیں۔ حضرت عروہ نے ایک رکعت پڑھائی، سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کئے۔ پھر فرمایا کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی یونہی کیا تھا۔
حواشی
(١) في [أ]: (عندر).
(٢) في [أ، جـ، هـ، د]: (سعيد).
(٣) في [أ]: (كلمة مطموسة).