مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4587
باب: اگر کوئی شخص نا مکمل نماز پڑھ کر سلام پھیر دے اور کسی سے گفتگو بھی کر لے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
ما قالوا فيه إذا انصرف وقد نقص من صلاته وتكلم
٤٥٨٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن ابن الأصبهاني عن عكرمة أن النبي ﷺ صلى (١) العصر ركعتين ثم سلم ودخل فدخل عليه رجل من أصحابه يقال له ذو الشمالين فقال: يا رسول اللَّه قصرت الصلاة؟ قال: مَاذا؟ قال: صليت ركعتين فخرج فقال: "مَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ؟ " فقالوا: يا رسول اللَّه؛ نعم، فصلى بهم ركعتين وسجد سجدتين (٢).حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز میں دو رکعتیں پڑھادیں۔ پھر سلام پھیر کر گھر تشریف لے گئے۔ آپ کے صحابہ میں سے ذو الشمالین نامی ایک صاحب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! کیا نماز میں کمی کردی گئی ہے ؟ آپ نے فرمایا کیوں کیا ہوا ! انہوں نے کہا کہ آپ نے آج دو رکعتیں پڑھائی ہیں۔ آپ باہر تشریف لائے اور لوگوں سے پوچھا ذو الیدین کیا کہہ رہے ہیں ؟ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! وہ ٹھیک کہتے ہیں۔ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو دو رکعتیں پڑھائیں اور سہو کے دو سجدے کئے۔