مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
ما قالوا (فيما) إذا نسى فقام في الركعتين ما يصنع باب: اگر کوئی شخص دور کعتیں پڑھ کر سلام پھیر دے اور پھر یاد آئے کہ نماز پوری نہیں ہوئی تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4565
٤٥٦٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عون عن الشعبي أن النعمان بن بشير صلى فنهض في الركعتين فسبحوا به فمضى فلما فرغ سجد سجدتي السهو وهو جالس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن بشیر نے نماز پڑھائی، وہ دو رکعتیں پڑھ کر اٹھنے لگے تو لوگوں نے تسبیح کہی لیکن وہ نماز پڑھتے رہے۔ جب نماز سے فارغ ہوگئے تو انہوں نے بیٹھ کر سہو کے دو سجدے کئے۔