مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4562
باب: اگر کوئی شخص دور کعتیں پڑھنے کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے تو وہ کیا کرے؟
ما قالوا (فيما) إذا نسى فقام في الركعتين ما يصنع
حدیث نمبر: 4562
٤٥٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن بيان عن قيس قال: صلى سعد بن مالك بأصحابه فقام في الركعة (الثالثة) (١) فسبح به القوم فلم يجلس وسبح هو وأشار إليهم أن (قوموا) (٢) فصلى وسجد سجدتين (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس کہتے ہیں کہ سعد بن مالک نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔ وہ تیسری رکعت میں کھڑے ہونے لگے تو لوگوں نے تسبیح کہی، لیکن وہ نہیں بیٹھے اور انہوں نے خود بھی تسبیح کہی اور لوگوں کو اشارہ کرکے کہا کہ کھڑے ہوجائیں، پھر انہوں نے نماز پڑھائی اور سہو کے دو سجدے کئے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: (الثانية).
(٢) في [هـ]: (يقوموا).