مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
من كان يقول في كل سهو سجدتان باب: جو شخص پوری طرح کھڑا نہ ہو اس پر سجدہ سہولازم نہیں
حدیث نمبر: 4554
٤٥٥٤ - حدثنا ابن فضيل عن يحيى بن سعيد قال: أمّنا أنس في سفر فصلى بنا العصر ركعتين فلما جلس في الثانية نسي أن يسلم فذهب ليقوم فسبحنا به فلما جلس سلّم وسجد سجدتي السهو (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت انس نے ہمیں ایک سفر میں عصر کی دو رکعتیں پڑھائیں، جب وہ دوسری رکعت میں بیٹھے تو سلام پھیرنا بھول گئے اور کھڑے ہونے لگے۔ جس پر لوگوں نے تسبیح کہی۔ جب وہ بیٹھ گئے تو انہوں نے سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کئے۔