مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4542
باب: کیا بات کرنے کے بعد سجود سہو ہو سکتے ہیں
في سجدتي السهو (تسجدان) بعد الكلام
حدیث نمبر: 4542
٤٥٤٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد في رجل نسي سجدتي السهو حتى يخرج من المسجد قال: لا يعيد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد اس شخص کے بارے میں جو سجدۂ سہو کرنا بھول جائے اور مسجد سے باہر نکل جائے فرماتے ہیں کہ وہ نماز کو نہیں لوٹائے گا۔