مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
في سجدتي السهو يكبر أم لا باب: کیا سجود سہو میں سہو ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 4534
٤٥٣٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن هشام عن ابن سيرين عن أبي هريرة قال: سجد النبي ﷺ سجدتي السهو بعد ما سلم وكبّر فسجد وكبرّ وهو جالس ثم رفع وكبر ثم سجد وكبر ثم رفع وكبر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سہو کے دو سجدے سلام پھیرنے اور تکبیر کہنے کے بعد کئے۔ آپ نے سجدہ کیا اور پھر تکبیر کہی۔ پھر سر اٹھایا پھر تکبیر کہی۔ پھر سجدہ کیا پھر تکبیر کہی۔ پھر سر اٹھایا اور پھر تکبیر کہی۔