مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
التسليم في سجدتي السهو باب: سجود سہو کے درمیان سلام پھیرنے کا بیان
حدیث نمبر: 4520
٤٥٢٠ - حدثنا (يزيد) بن هارون عن أشعث عن الشعبي عن سعد وعمار أنهما صليا ثلاثًا ثم سلما فقيل لهما فقضيا التي بقيت عليهما ثم كبرا ثم سجدا ثم سلما تسليمتين (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت سعد اور حضر ت عمار نے تین رکعتیں پڑھ کر سلام پھیردیا، جب انہیں بتایا گیا تو انہوں نے باقی نماز کو پورا کیا، پھر تکبیر کہی پھر دوسجدے کئے پھر دو مرتبہ سلام پھیرا۔