مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
الرجل ينسى السجدة من الصلاة (فيذكرها) وهو يصلي باب: یک آدمی نماز کا سجدہ تلاوت کرنا بھول جائے اور اسے دوسری نماز میں یاد آئے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4461
٤٤٦١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في رجل نسي سجدة من (أول) (٢) صلاته فلم يذكرها حتى كان في آخر ركعة من صلاته قال: يسجد فيها ثلاث سجدات فإن لم يذكرها حتى يقضي صلاته غير أنه لم يسلم بعد، قال: يسجد سجدة واحدة ما لم يتكلم فإن تكلم استأنف الصلاة.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نماز کے شروع میں سجدہ تلاوت کرنا بھول جائے اور اسے نماز کی دوسری رکعت میں یاد آئے تو اس رکعت میں وہ تین سجدے کرے۔ اگر نماز پوری کرنے کے بعد یاد آئے تو گفتگو کرنے سے پہلے ایک سجدہ کرلے اور اگر گفتگو کرنے کے بعد یاد آئے تو نئے سرے سے نماز ادا کرے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) زيادة في [جـ، ك]: (الأول).