مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
السجدة يقرؤها (الرجل) ومعه قوم لا يسجدون حتى يسجد باب: اگر کوئی آدمی آیت سجدہ کی تلاوت کرے اور لوگ اس کے پاس موجود ہوں تو وہ اس وقت تک سجدہ نہیں کریں گے جب تک وہ خود سجدہ نہیں کر لیتا
حدیث نمبر: 4426
٤٤٢٦ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن (١) أبي إسحاق عن سليم بن حنظلة قال قرأت على عبد اللَّه بن مسعود (سورة) (٢) بني إسرائيل فلما بلغت السجدة قال عبد اللَّه: اقرأها فإنك إمامنا فيها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیم بن حنظلہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس سورة بنی اسرائیل پڑھی۔ جب میں آیت سجدہ پر پہنچا تو حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ اسے پڑھو، تم اس میں ہمارے امام ہو۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، هـ، ك]: زيادة (سليم)، وهذا يخالف ما في كتب التراجم والتخريج، وانظر: التاريخ الكبير ٤/ ٢١٤.
(٢) سقط من: [أ].