حدیث نمبر: 4425
٤٤٢٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن زيد بن أسلم أن غلاما (قرأ) (١) عند النبي ﷺ السجدة فانتظر الغلام النبي ﷺ أن يسجد فلما لم يسجد قال: يا رسول اللَّه أليس في هذه السورة سجدة؟ قال: "بَلَى وَلَكِنَّكَ كُنْتَ إِمَامَنَا فِيهَا فَلَوْ سَجَدْتَ لَسَجَدْنَا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ ایک لڑکے نے نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیت سجدہ کی تلاوت کی۔ اس نے انتظار کیا کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ فرمائیں۔ جب آپ نے سجدہ نہ کیا تو وہ کہنے لگا یا رسول اللہ ! کیا اس سورت میں سجدہ نہیں ہے ؟ آپ نے فرمایا اس سورت میں سجدہ تو ہے۔ البتہ تم اس بارے میں ہمارے امام تھے۔ اگر تم سجدہ کرتے تو ہم بھی سجدہ کرتے۔

حواشی
(١) سقط من: [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / باب سجود التلاوة / حدیث: 4425
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4425، ترقيم محمد عوامة 4396)