مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
من كان يقول لا يجسدها ويكره أن يقرأها في ذلك الوقت باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ وہ سجدہ نہ کرے اور وہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ آدمی اس وقت میں آیت سجدہ کی تلاوت کرے
حدیث نمبر: 4402
٤٤٠٢ - حدثنا عفان قال: (حدثنا) (١) (حماد) (٢) بن سلمة قال: أنا ثابت عن عبد اللَّه بن أبي عتبة أن أبا أيوب كان يحدث (فإذا) (٣) بزغت الشمس قرأ السجدة فسجد (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب بیان تلاوت کیا کرتے تھے، جب سورج غروب ہوجاتا تو آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) في [جـ]: (عمار).
(٣) في [أ]: (وإذا).