مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
في الرجل (يسمع) السجدة وهو على غير وضوء باب: اگر کوئی آدمی بے وضو ہونے کی حالت میں آیت سجدہ سنے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4383
٤٣٨٣ - حدثنا هشيم قال: أنا مغيرة عن إبراهيم قال: إذا سمعه (وهو على ⦗٤٤٦⦘ غير وضوء) (١) فليتوضأ ثم (ليقرأها فيسجد) (٢)، فإن كان لا يحسنها قرأ غيرها، ثم (سجد) (٣).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے بغیر وضو ہونے کی حالت میں آیت سجدہ سنی تو وضو کرے۔ پھر آیت سجدہ پڑھے اور پھر سجدہ کرے۔ اگر وہ خود ٹھیک طرح سے نہ پڑھ سکتا ہو تو کوئی دوسرا پڑھے اور پھر یہ سجدہ کرے۔
حواشی
(١) في [أ، ك]: (وهو غير ظاهر).
(٢) في [ح، ط، هـ]: (ليقرأ فليسجد).
(٣) في [هـ]: (يسجد).