حدیث نمبر: 4376
٤٣٧٦ - حدثنا محمد بن (بكر) (١) عن ابن جريج عن عطاء قال: (قلت له) (٢) أرأيت إن مرت حائض بقوم يقرؤون المصحف فسجدوا، (أ) (٣) تسجد معهم؟ قال: لا، قد منعت خيرا من ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ اگر کوئی حائضہ عورت کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گذرے جو قرآن مجید کی تلاوت کررہے ہیں ، اگر وہ لوگ سجدۂ تلاوت کریں تو کیا یہ ان کے ساتھ سجدہ کرے گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں، اسے ان سجدوں سے زیادہ بہترچیز فرض نماز سے بھی روک دیا گیا ہے۔
حواشی
(١) في [أ]: (بكير).
(٢) سقط من: [أ].
(٣) سقط من: [أ، ك].