حدیث نمبر: 4375
٤٣٧٥ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن حماد قال: سألت سعيد بن جبير وإبراهيم عن الحائض تسمع السجدة فقالا: ليس عليها سجود، الصلاة أكبر (١) من ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر اور ابراہیم سے سوال کیا کہ حائضہ اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ کرے گی یا نہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس پر سجدۂ تلاوت لازم نہیں۔ نماز جو اسے معاف ہے ان سجدوں سے زیادہ اہم ہے۔
حواشی
(١) في [ك]: (أكثر).