مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
يسمع السجدة (تقرأ) (وهو في الصلاة) من قال: لا يسجد باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ دوران نماز آیت سجدہ سنے تو سجد ہ نہیں کرے گا
حدیث نمبر: 4364
٤٣٦٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن حبيب عن عمرو بن هرم قال: سئل جابر ابن زيد عن رجل قائم يصلي (١) ورجل يصلي قريبا منه فقرأ سجدة أيسجد إذا سمعها قال: لا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن ہرم کہتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی آدمی نماز پڑھ رہا ہے اور اس کے قریب کوئی دوسرا آدمی نماز میں کوئی آیتِ سجدہ تلاوت کرے تو یہ سننے والا سجدہ کرے گا یا نہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ سجدہ نہیں کرے گا۔
حواشی
(١) في [ك]: (تصلي).