مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
من كان لا يسجد في (ص) ولا يرى فيها سجدة باب: جو حضرات سورۃ ص میں سجدہ نہ کیا کرتے تھے اور اس میں سجدہ کے قائل نہ تھے
حدیث نمبر: 4329
٤٣٢٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي إسحاق قال سمعته يحدث عن الضحاك ابن قيس أنه خطب فقرأ (ص) فسجد فيها وعلقمة وأصحاب عبد اللَّه وراءه فلم يسجدوا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک بن قیس نے خطبہ میں سورة ص کی تلاوت کی اور سجدہ کیا۔ حضرت علقمہ اور حضرت عبداللہ کے دوسرے شاگرد ان کے پیچھے کھڑے تھے انہوں نے سجدہ نہ کیا۔