حدیث نمبر: 4260
٤٢٦٠ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن سعيد بن جبير قال: كنت أسير مع أبي عبيدة (بين) (١) الكوفة والحيرة فقرأ السجدة فذهبت أنزل لأسجد فقال: يجزئك أن تومئ برأسك قال: وأومأ برأسه (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں ابو عبیدہ کے ساتھ کوفہ اور حیرہ کے درمیان چل رہا تھا۔ انہوں نے آیت سجدہ کی تلاوت کی تو میں اپنی سواری سے اتر کر سجدہ کرنے لگا۔ انہوں نے فرمایا کہ تمہارے لئے سر سے اشارہ کرنا ہی کافی ہے۔ خود بھی انہوں نے سر سے جھکنے کا اشارہ کیا۔

حواشی
(١) في [أ]: ورد (من).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / باب سجود التلاوة / حدیث: 4260
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4260، ترقيم محمد عوامة 4236)