مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
في اقتصار السجود باب: سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنے کا حکم
حدیث نمبر: 4252
٤٢٥٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا منصور عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: ثلاث مما أحدث الناس: اختصار السجود ورفع الأيدي في الدعاء قال هشيم (١): ونسيت الثالثة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ لوگوں میں تین بدعتیں پیدا ہوگئی ہیں : سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنا، دعا میں ہاتھ کو اٹھانا۔ راوی ہثیم کہتے ہیں کہ تیسری بات میں بھول گیا۔
حواشی
(١) في [د، هـ]: (هشام).