حدیث نمبر: 4249
٤٢٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن أنه كان يقرأ السجدة فيسجد ثم يعيدها في مجلسه ذلك مرارا لا يسجد.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوعبد الرحمن جب آیت سجدہ پڑھتے تو سجدہ کیا کرتے تھے، اور اگر ایک مجلس میں ایک آیت ایک سے زائد بار پڑھتے تو ایک مرتبہ ہی سجدہ کیا کرتے تھے۔

حواشی
(١) في [جـ، ك]: (نا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / باب سجود التلاوة / حدیث: 4249
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4249، ترقيم محمد عوامة 4225)