مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4247

باب: اگر کوئی شخص ایک مرتبہ کسی آیت سجدہ کی تلاوت کرے، پھر دوبارہ اسی آیت کو پڑھے تو کیا کرے؟

الرجل يقرأ السجدة ثم يعيد قراءتها كيف يصنع

حدیث نمبر: 4247
٤٢٤٧ - وأخبرنا مغيرة عن إبراهيم في الرجل يقرأ السجدة ثم يعيد قراءتها قالا: تجزئه السجدة الأولى.
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں منقول ہے جو آیت سجدہ پڑھے پھر دوبارہ اس کی تلاوت کرے، (حسن اور ابراہیم) دونوں نے فرمایا کہ اس کے لئے پہلا سجدہ کافی ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / باب سجود التلاوة / حدیث: 4247
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4247، ترقيم محمد عوامة ---)