مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
التسليم في السجدة إذا قرأها الرجل باب: جو حضرات آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ کرنے کے بعد سلام پھیرتے تھے
حدیث نمبر: 4224
٤٢٢٤ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن أنه كان يسلم يقول: السلام عليكم. إذا قرأ السجدة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد الرحمن جب آیت سجدہ پڑھتے تو سجدہ کرنے کے بعد السلام علیکم کہہ کر سلام پھیرتے تھے۔