مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الصلاة تقام فيعرض (للإمام) ما يشغله باب: اگر اقامت کے بعد امام کو کوئی کام پیش آ جائے تو کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 4220
٤٢٢٠ - حدثنا ابن علية عن عبد العزيز بن صهيب عن أنس قال: أقيمت الصلاة ورسول اللَّه ﷺ نجيّ لرجل في جانب المسجد فما قام إلى الصلاة حتى (نام) (١) القوم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جماعت کھڑی ہوگئی تھی لیکن رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد کے کونے میں کھڑے ایک آدمی سے اتنی دیر سرگوشی فرماتے رہے کہ لوگ سونے لگے۔
حواشی
(١) في [أ]: (قام).