مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
الرجل يقرأ: بسم الله الرحمن الرحيم باب: نماز میں بسم اللہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 4208
٤٢٠٨ - حدثنا معتمر عن ليث عن طلحة: أنه كان يقرأ في المصحف فكان كلما ختم سورة قرأ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾.مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے جب بھی کوئی سورت ختم کرتے تو بِسْمِ اللّٰہِ پڑھا کرتے تھے۔