مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في القوم يقومون إذا أقيمت الصلاة قبل أن يجيء الإمام باب: تو کیا لوگ اقامت ہونے پر کھڑے امام کو دیکھنے سے پہلے کھڑے ہو سکتے ہیں؟
حدیث نمبر: 4139
٤١٣٩ - حدثنا وكيع عن (فطر) (١) عن زائدة بن نشيط عن أبي خالد الوالبي قال: خرج علي وقد أقيمت الصلاة وهم قيام ينتظرونه، فقال: ما لي أراكم سامدين؟ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو خالد والبی کہتے ہیں کہ جب نماز کے لئے اقامت کہی جاچکی تھی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے، اس وقت لوگ کھڑے ہوکر ان کا انتظار کررہے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ تم غافلوں کی طرح منہ اٹھائے کیوں کھڑے ہو ؟ !
حواشی
(١) في [أ، ب]: (قطر).