مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من تمضمض واستنشق من كف (واحدة) باب: ایک چلو سے کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
حدیث نمبر: 408
٤٠٨ - حدثنا شريك عن خالد بن علقمة عن عبد خير عن علي قال: توضأ، فمضمض ثلاثًا، واستنشق ثلاثًا من كف واحدة؛ وقال: هكذا وضوء نبيكم (ﷺ) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے وضو فرمایا اور اس میں ایک چلو سے تین مرتبہ کلی کی اور تین مرتبہ ناک صاف فرمایا، پھر ارشاد فرمایا ” تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو ایسا تھا،
حواشی
(١) سقطت من: [أ، جـ].