مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40680
باب: جنگ صفین کا بیان
باب ما ذكر في صفين
حدیث نمبر: 40680
٤٠٦٨٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة سمعه يقول: رأيت عمارا يوم صفين (شيخا) (١) آدم طوالا (آخذًا) (٢) (حربة) (٣) بيده، ويده ترعد فقال: والذي نفسي بيده لو ضربونا حتى يبلغوا بنا سعفات هجو لعرفت أن (مصلحتنا) (٤) على الحق وأنهم على الباطل (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ صفین میں حضرت عمار کو دیکھا کہ وہ انتہائی بوڑھے، گندمی رنگ کے اور دراز قد تھے، ان کا ہاتھ کانپ رہا تھا اور ان کے ہاتھ میں نیزہ تھا۔ وہ کہہ رہے تھے کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، دشمن اگر ہمیں مار کر تہس نہس بھی کردیں تو بھی مجھے یقین ہوگا کہ ہماری اصلاح کی راہ حق پر اور وہ لوگ باطل پر ہیں۔
حواشی
(١) في [ع]: (شيخ).
(٢) في [هـ]: (آخذ).
(٣) في [ع]: (لحربة)، وفي [هـ]: (خربة).
(٤) في المسند: (مصلحينا).