مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40637
باب: سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
٤٠٦٣٧ - حدثنا إسحاق بن سليمان قال: حدثنا أبو سنان عن عمرو بن مرة قال: جاء (سليمان) (١) بن صرد إلى علي بن أبي طالب بعدما فرغ من قتال يوم الجمل، وكانت له صحبة مع النبي ﵇، فقال له علي: خذلتنا وجلست عنا وفعلت على رؤوس الناس؟ فلقي سليمانُ الحسنَ بن علي فقال: ما لقيت من أمير المؤمنين؟ قال: (قال) (٢) لي: كذا وكذا على رؤوس الناس، (فقال) (٣): لا يهولنك هذا منه فإنه محارب، فلقد رأيته يوم الجمل حين أخذت السيوف ⦗٥١٤⦘ (مأخذها) (٤) يقول: لوددت أني مت قبل هذا اليوم بعشرين سنة (٥).عمرو بن مرہ سے منقول ہے کہتے ہیں سلیمان بن صرد حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں جنگ جمل کے دن جنگ سے فراغت کے بعد آئے یہ صحابی تھے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ آپ نے ہمیں بے یار و مددگار چھوڑا اور آپ ہم سے پیچھے بیٹھے رہے اور یہ سب لوگوں کے سامنے کیا ؟ حضرت سلیمان بن صرد حسن سے ملے اور ان سے کہا مجھے امیر المومنین کی طرف سے کیا کچھ پیش آیا ! انہوں نے مجھے لوگوں کے سامنے اس طرح سے کہا ہے۔ حسن نے فرمایا آپ ان کی اس بات سے خوفزدہ مت ہوں کہ وہ جنگ کرنے والے ہیں۔ میں نے جنگ جمل کے دن ان کو دیکھا جب تلواروں نے اپنا کام کرلیا تھا کہ وہ فرما رہے تھے کہ میں پسند کرتا ہوں کہ اس دن سے بیس سال قبل فوت ہوجاتا۔