٤٠٥٢٢ - (حدثنا) (١) خالد بن مخلد عن سليمان بن بلال قال: حدثني شريك ابن عبد اللَّه بن أبي نمر عن الأعشى بن عبد الرحمن (بن) (٢) مكمل عن أزهر بن عبد اللَّه قال: أقبل عبادة بن الصامت حاجا من الشام فقدم المدينة، فأتى عثمان بن عفان فقال: يا عثمان ألا أخبرك شيئا سمعته من رسول اللَّه ﷺ؟ قال: بلى، (قلت) (٣): فإني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: " (ستكون) (٤) عليكم أمراء (يأمرونكم) (٥) بما تعرفون ويعملون ما تنكرون فليس لأولئك عليكم طاعة" (٦).ازہر بن عبداللہ سے منقول ہے کہ عبادہ بن صامت شام سے حج کرنے کے لیے تشریف لائے پھر مدینہ حاضر ہوئے اور حضرت عثمان کی خدمت میں آئے اور فرمایا اے عثمان ! کیا میں آپ کو ایسی بات کی خبر نہ دوں جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہو تو حضرت عثمان نے فرمایا کیوں نہیں حضر ت عبادہ بن صامت نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے عنقریب تمہارے اوپر ایسے امراء آئیں گے جو تم کو ایسی باتوں کا حکم دیں گے جن کو تم جانتے ہو اور گورنر ایسے بنائیں گے جن کو تم نہیں جانتے (یعنی جیں ج تم نہیں سمجھتے ہو) ہوگے۔ پس ایسے امراء کی اطاعت تم پر واجب نہیں۔