مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
ما قالوا فيه إذا نسي أن يقرأ بالحمد باب: جو شخص سورۃ الفاتحہ پڑھنا بھول جائے وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4047
٤٠٤٧ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن حجاج عن حماد قال: سألت إبراهيم عن الرجل ينسى فاتحة الكتاب، فيقرأ سورة، أو يقرأ فاتحة الكتاب، ولا يقرأ معها شيئا؟ قال: يجزئه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو نماز میں سورة الفاتحہ پڑھنا بھول جائے لیکن کوئی اور سورت پڑھ لے۔ یا سورة الفاتحہ پڑھے لیکن اس کے ساتھ کوئی دوسری سورت نہ پڑھے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ حضرت حماد نے فرمایا کہ اس کی نماز جائز ہوگی۔