مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يعتمد على يديه في الصلاة باب: کیا آدمی نماز سے اٹھتے وقت اپنے ہاتھوں کا سہارا لے سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 4045
٤٠٤٥ - حدثنا الثقفي عن خالد عن أبي قلابة قال: كان مالك بن الحويرث يأتينا فيقول: ألا أحدثكم عن صلاة رسول اللَّه ﷺ؟ فيصلي (في) (١) غير وقت صلاة، فإذا رفع رأسه من السجدة الثانية في أول ركعة استوى قاعدا، ثم قام واعتمد (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ مالک بن حویر ث ہمارے پاس آئے اور انہوں نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز نہ بتاؤں۔ پس مالک بن حویرث نے وقت کے بغیر نماز پڑھی، جب انہوں نے پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھایا تو پوری طرح بیٹھ گئے، پھر کھڑے ہوئے اور ہاتھوں سے سہارا لیا۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].