مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يقول: إذا رفعت رأسك من السجدة الثانية في الركعة الأولى (فلا تجلس) باب: جو حضرات یہ فرمایا کرتے تھے کہ جب تم پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھاؤ تو قعدہ مت کرو
حدیث نمبر: 4033
٤٠٣٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن النعمان بن أبي عياش قال: أدركت غير واحد من أصحاب النبي ﷺ فكان إذا رفع رأسه من السجدة في أول ركعة والثالثة قام كما هو ولم يجلس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن ابی عیاش کہتے ہیں کہ میں نے بہت سے صحابہ کرام کی زیارت کی ہے۔ جب وہ پہلی اور تیسری رکعت کے سجدے سے سر اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہوجاتے درمیان میں بیٹھتے نہیں تھے۔