مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يقول: إذا رفعت رأسك من السجدة الثانية في الركعة الأولى (فلا تجلس) باب: جو حضرات یہ فرمایا کرتے تھے کہ جب تم پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھاؤ تو قعدہ مت کرو
حدیث نمبر: 4031
٤٠٣١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) محمد بن عمرو عن الزهري قال: كان أشياخنا لا (يمايلون) (٢) يعني: إذا رفع أحدهم رأسه من (السجدة) (٣) الثانية في الركعة الأولى والثالثة ينهض كما هو ولم يجلس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ہمارے شیوخ جب پہلی اور تیسری رکعت میں دوسرے سجدے سے سر اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہوجاتے درمیان میں بیٹھتے نہیں تھے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (أنبانا).
(٢) في [ك]: (يماثلون).
(٣) سقط من: [أ، ب].