حدیث نمبر: 40252
٤٠٢٥٢ - (حدثنا) (١) مروان بن معاوية عن (مجالد) (٢) عن أبي الوداك عن أبي سعيد الخدري عن النبي ﷺ أنه قال: "أنا أختم ألف نبي أو أكثر، (ما بعث) (٣) اللَّه (من) (٤) نبي إلى قومه إلا حذرهم الدجال، وإنه قد بين لي ما لم يبين لأحد قبلي، أنه أعور وإن اللَّه ليس بأعور، وإنه أعور عين اليمنى، لا حدقة له، جاحظة؛ (والأخرى) (٥) كأنها كوكب دري، و (إنه) (٦) يتبعه من كل قوم يدعونه بلسانهم إلها" (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو سید خدری نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں ہزار نبیوں یا اس سے زیادہ فرمایا کے بعد آیا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی نبی اپنی قوم کی طرف نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس نے انہیں دجال سے ڈرایا اور بلاشبہ میرے لیے وہ بات بیان کی گئی ہے جو مجھ سے پہلے کسی ایک سے بھی بیان نہیں کی گئی بلاشبہ وہ کانا ہے اور اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے اور اس کی دائیں آنکھ کانی ہے اس کی پتلی نہیں ہے اور ابھری ہوئی ہے اور دوسری ایسے ہے گویا کہ چمکتا ہوا روشن ستارہ ہر قوم میں سے جو اس کی پیروی کرینگے وہ اس کو اپنی زبان میں اِلٰہ کے ساتھ پکاریں گے۔

حواشی
(١) سقط من: [س، ع].
(٢) في [س]: (مجاهد).
(٣) في [س]: (فابعث اللَّه)، وسقط لفظة الجلالة من: [أ، ب].
(٤) في [ب]: (إلى).
(٥) في [أ]: (فالأخرى).
(٦) في [جـ]: (كان).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40252
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه أحمد (١١٧٦٩) ٣/ ٧٩، والحاكم ٢/ ٥٩٧، والخطيب في الفقيه والمتفقه ٢/ ٢٥٩، وبنحوه ابن عبد البر في التمهيد ٨/ ٣٣٤.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40252، ترقيم محمد عوامة 38620)