مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40246
باب: یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ما ذكر في فتنة الدجال
حدیث نمبر: 40246
٤٠٢٤٦ - (حدثنا) (١) وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس عن المغيرة بن شعبة قال: ما كان أحد يسأل رسول اللَّه ﷺ عن الدجال أكثر مني، قال: "وما تسألني عنه؟ " قلت: إن الناس يقولون: إن معه الطعام والشراب، قال: "هو أهون على اللَّه من ذلك" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ کسی نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مجھ سے زیادہ دجال کے بارے میں نہیں پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم مجھ سے اس کے بارے میں کیا پوچھتے ہو میں نے عرض کیا کہ لوگ کہتے ہیں اس کے ساتھ کھانے اور پینے کی چیزیں ہوں گی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ حقیر ہے (دجال کے لیے حقیقتاً یہ چیزیں ثابت نہیں ہوں گی اور جو ہوں گی وہ آزمائش اور امتحان کے لیے ملمع سازی ہوگی)۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].