مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40245
باب: یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ما ذكر في فتنة الدجال
حدیث نمبر: 40245
٤٠٢٤٥ - (حدثنا) (١) وكيع عن جرير (بن حازم) (٢) عن حميد بن هلال عن أبي (الدهماء) (٣) عن عمران بن حصين قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من سمع منكم بخروج الدجال فلينأ عنه ما استطاع، فإن الرجل يأتيه وهو يحسب أنه مؤمن، (فما) (٤) يزال به حتى (يتبعه) (٥) مما يرى من الشبهات" (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو آدمی تم میں سے دجال کے نکلنے کے بارے میں سنے وہ اس سے جتنا ہو سکے دور رہے بلاشبہ آدمی اس کے پاس اس گمان سے آئے گا کہ وہ مومن ہے پھر مسلسل اس کے ساتھ رہے گا یہاں تک کہ جو شبہات وہ دیکھے گا ان کی وجہ سے اس کی پیروی کرنے لگے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب، جـ، ع]: (الدهمان)، وفي [س]: بياض.
(٤) في [أ، ب]: (ما)، وفي [ع]: (فلا).
(٥) في [ب]: (تتبعه).