حدیث نمبر: 40246
٤٠٢٤٦ - (حدثنا) (١) وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس عن المغيرة بن شعبة قال: ما كان أحد يسأل رسول اللَّه ﷺ عن الدجال أكثر مني، قال: "وما تسألني عنه؟ " قلت: إن الناس يقولون: إن معه الطعام والشراب، قال: "هو أهون على اللَّه من ذلك" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ کسی نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مجھ سے زیادہ دجال کے بارے میں نہیں پوچھا حضرت مغیرہ نے کہا کہ تم نے مجھ سے اس کے بارے میں نہیں پوچھا راوی قیس کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ لوگ کہتے ہیں اس کے ساتھ کھانے اور پینے کی چیزیں ہوں گی تو انہوں نے فرمایا کہ دجال کا امر اللہ تعالیٰ پر اس سے زیادہ آسان ہے (دجال کے لیے حقیقتاً یہ چیزیں ثابت نہیں ہوں گی اور جو ہوں گی وہ آزمائش اور امتحان کے لیے ملمع سازی ہوگی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].