حدیث نمبر: 40244
٤٠٢٤٤ - (حدثنا) (١) عبد اللَّه بن إدريس عن عاصم بن كليب عن أبيه عن (خاله) (٢) -يعني الفلتان بن عاصم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أما مسيح (الضلالة) (٣) فرجل أجلى الجبهة ممسوح العين اليسرى، عريض النحر فيه (دفاء) (٤) كأنه فلان بن عبد العزى أو عبد العزى بن فلان" (٥).مولانا محمد اویس سرور
فلتان بن عاصم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا گمراہی کا مسیح (دجال) وہ ایسا آدمی ہے جس کی پیشانی بہت واضح ہوگی اور اس کی دائیں آنکھ مٹی ہوئی ہوگی چوڑے سینے والا ہوگا اور اس میں جھکاؤ ہوگا گویا کہ وہ ابن عبدالعزی کا فلاں بیٹا ہے یا یوں فرمایا کہ عبدالعزی بن فلاں کی طرح ہے۔ (صحیح بخاری میں عبدالعزی بن قطن آتا ہے)
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (خالد).
(٣) في [ط، هـ]: (الدجال).
(٤) أي: انحناء، انظر: غريب الحديث لابن قتيبة ١/ ٣٠٩، وفي [ط، هـ]: (دمامة).